آسامیوں کی تفصیل :۔
کانسٹیبل کی آسامیاں ہیں، میٹرک پاس امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں، کل آسامیوں کی تعداد 1668 ہے، پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر، صوبہ سندھ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلستان کے افراد بھی ان آسامیوں کے لئے اہل ہیں،
تعلیم کی شرط :
اس میں میٹرک پاس امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں
عمر کی حد :۔ اس میں عمر کی حد 18 سے 25 سال تک ہونی چاہیے،مردوں کے لئے قد 5 فٹ 7 انچ جبکہ خؤاتین کےلئے قد کی شرح 5 فٹ 2 انچ مقرر کی گئی ہے
مردوں کے لئے 10.5 منٹوں میں 1.5 میل دوڑ پاس کرنا ہوگی ، جبکہ خواتین کے لئے یہی فاصلہ 15 منٹوں میں طے کرنا ہو گا
انٹرویو کے وقت لازمی کاغذات :۔
انٹرویو کے دوران اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہمراہ ہونا چاہئے، تمام تعلیمی اسناد، جبکہ ڈومسائیل کا ہونا بھی ضروری ہے
امیدوار اسلام آباد پولیس کی ویب سایٹ سے آن لائن درخواستیں دیں، گے، بیان حلفی بھی جمع کروانا ہو گا ،بیان حلفی اسلام آبادپولیس کی ویب سایٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے
دستی درخواستیں ،یاڈاک کے ذریعے بھیجی گئی درخواستیں قابل قبول ہر گز نہیں ہوں گی۔
کسی بھی امیدوار کو قد، چھاتی میں رعایت نہیں دی جائے گی
امیدواروں کو بیان حلفی بھی جمع کروانا ہو گا کہ وہ کسی بھی طرح کی غلط اکیٹویٹی میں یا کسی جرائم میں ملوث نہیں ہیں، اگر غلط بیان حلفی جمع کروایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
بھرتی ہونے کے بعد تمام اسناد اور کریکٹر کی ویری فکیشن کروائی جائے گی، اگر کسی بھی طرح کی فراڈ یا جعلی ڈگری پائی گئی تو اس کے خلاف ادارہ کے قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی
امتحانی مراکز کی تفصیل اسلام آبادپولیس کی ویب سایٹ پر شائع کر دی گئی ہے تا ہم ادارہ کو اختیار ہے کے وہ کسی بھی امیدوار کو کسی بھی سنٹر پر امتحان دینے سے روک لے یا اس کا سنٹر تبدیل کر دے
امیدوار جس دن فزیکل ٹیسٹ دینے آئیں گے تو ان کو چاہیے کہ وہ جوگر یا کوئی بھی ایسے بوٹ پہن کر آئیں جو دوڈ کے لئے موذو ں ہوں، نیز پانی کی بوتل ہمراہ ضرور لائے
سلیکشن کے بعد تمام امیدوارو ں کو ادارہ کے تمام سروس رولز، ریگولیشن اور تما قوانین کو فالو کرنا پڑے گا۔
امیدواروں کو ٹیسٹ کے کئے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا
اسلام آباد پولیس کو یہ اختیار حاصل کے ہے کہ وہ کسی بھی موقع پر ان بھرتیوں کو روک دے یا ان کی تعداد میں کمی یا زیادہ کرنے کا اختیار ادارہ کو حاصل ہے۔
امیدواروں کو چاہیے کہ وہ گاہے بگاہے اسلام آباد پولیس کی ویب سایٹ ملاحظہ کرتے رہا کریں تاکہ ان کو ٹیسٹ یا کسی بھی طرح کی اپڈیٹ سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
امیدواروں کو سلیکشن کے بعد میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونا ہو گا، ان کی نظر 6/6 ہونی چاہیے اور ان کو کسی بھی طرح کی ہیپا ٹایٹس بی اور سی کی شکایت نہ ہو ، بصورت دیگر نوکری سے فوری طورپر فارغ کر دیا جئے گا، اور وہ بھرتی کے لئے موذوں قرار نہیں دیے جائیں گے۔
سرکاری ملازم اپنے محکمہ کی اجازت سے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے ۔
مزید کسی بھی قسم کی اپڈیٹ کے لئے آپ عمران صدیقی کمپوزنگ سنٹر پپلاں کا چینل دیکھتے رہا کریں۔
Imran Siddiqui Composing Centre Koh-e-Noor Town Piplan (Mianwali)
imransiddiquipiplan@gmail.com
+92 301 6353060
© Techupdates.pk. All Rights Reserved. Designed by Hashtech