Health Department Mianwali Latest Jobs 2022

اشتہار برائے خالی آسامیاں درجہ چہارم ضلع میانوالی                    

بحوالہ ہدایت منجانب گورنمنٹ آف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ لاہورمورخہ 13اکتوبر 2022 کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کے زیر انتظام مختلف ہسپتالوں میں درجہ ذیل آسامیوں پر کنٹرکٹ کی بنیاد پر بھرتی کے لئے موزوں افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ضلع میانوالی کے سکونتی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

تاریخ انٹرویو

عمر کی حد

قابلیت

کل تعداد

سکیل

نام آسامی

نمبر شمار

28 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

2

1

چوکیدار

1

28 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

میٹرک (سیکنڈ ڈویژن) پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

7

2

دائی

2

29 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

میٹرک (سائنس) پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

2

ایکسرے اٹینڈنٹ

3

29 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

2

1

وارڈ کلینئر

4

29 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

مڈل پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

1

وارڈ سرونٹ (فی میل)

5

29 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

1

دھوبی

6

30 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

1

کک

7

30 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

مڈل پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

2

1

سینٹری پیٹرول

8

30 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

1

مالی

9

30 دسمبر 2022

18 تا 25 سال

پرائمری پاس گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے

1

1

سکیورٹی گارڈ

10

شرائط و ضوابط

  • ابتدائی کنٹریکٹ تین سال کا ہو گا جوکہ تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں بعدا زاں سالانہ بنیاد پر قابل تجدید ہو گا
  • بھرتی کا انحصار مکمل طورپرگورنمنٹ آف پنجاب کی بھرتی پالیسی 2022 اور تجویز کردہ کنٹریکٹ پالیسی2004 پر ہو گا
  • مروجہ حکومتی پالیسی کے مطابق درجہ بالا عمر کی حد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام تمام آسامیوں کے لئے (برائے مر د حضرات 7 سال،خواتین 10 سال، اور معذور افراد 10 سال تک) زیادہ سے زیادہ رعایت میسر ہو گی۔عمر کی بالائی حد درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ تک شمار کی جائے گی۔
  • درج بالا خالی آسامیوں پر خالصتا میرٹ،تجربہ اور انٹرویو کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا
  • متعلقہ شعبہ میں مستند اضافی قابلیت کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
  • کنٹریکٹ تقرری مروجہ حکومتی پالیسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔جس میں 15 فی صدکوٹہ خواتین ،20 فی صدکوٹہ سرکاری ملازمین کے بچوں اور 5 فیصد کوٹہ اقلیتی اور 3 فی صد کوٹہ معذور افراد کے لئے مختص ہوگا۔معذور افراد کے لئے گورنمنٹ کے اسیسمنٹ بورڈ سے جاری کردہ معذور ی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا ، نیز مجاز اتھارٹی کو شائع کردہ سیٹوں کی کمی بیشی کا مکمل اختیار ہو گا
  • گورنمنٹ کی جانب سے پابندی لگ جانے کی صورت میں بھرتی نوٹس منسوخ تصور ہو گا۔جبکہ مجاز اتھارٹی بھی انٹرویو کی منسوخی کا اختیار رکھتی ہے۔
  • جودرخواستیں مقرر ہ تاریخ کے بعد وصول ہوں گی ، ان کو انٹرویو میں شمار نہیں کیاجائے گا
  • سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے افراد محکمانہ توسط سے درخواستیں دیں۔
  • درخواستیں بذریعہ ڈاک اور با ئی ہینڈ بھی وصول کی جائیں گی،درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 دسمبر 2022 ہو گی، درخواست پر اپنا مکمل ایڈریس، موبائل نمبر، وٹس ایپ نمبر بھی لکھیں۔
  • نوٹ درخواستیں (ایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس) ڈی ایچ او آفس میں جمع ہوں گی اور انٹرویو بھی اسی مقام پر ہوں گے۔
  • انٹرویو کے وقت اصل کاغذات ہمرا ہ لازمی لائیں

ڈاکٹر امیر احمد خان

المشتہر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی

 

Get In Touch

Imran Siddiqui Composing Centre Koh-e-Noor Town Piplan (Mianwali)

imransiddiquipiplan@gmail.com

+92 301 6353060

© Techupdates.pk. All Rights Reserved. Designed by Hashtech