اس طرض کے لباس تیار کرنے والی معروف جاپانی کی کمپنی زیپٹ اسشپل ماڈلنگ اور ایسے ہی معاملات میں خصوصی طور پر گنی جاتی ہے۔
پچھلے سال اس کمپنی کا نام اس وقت ملکی اور بین الاقوامی خبروں کی شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا جب کمپنی نے ایک کسٹمر کے لیے جو خصوصی ڈاگ سوٹ جوکہ کتے کا لباس ہوتا ہے ،بنایا تھا۔
زیپٹ کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ بہترین معیار کا ڈاگ کوسٹیوم جس کےمتعلق کمپنی یہ دعوی کر رہی ہے کہ اس کا یہ ڈیزائن اس طرح بنایا گیا ہےکہ پہننے والا انسان اپنی جسمانی ساخت اور اعضا کو بالکل کتے کی طرح محسوس کرنے لگے گا۔
ابھی کچھ دن پہلے ہی اسی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں مذکورہ بالا کوسٹیوم سے بھی زیادہ چیلنج دینے والا آرڈر ملا ہے اور اب کی بارآرڈر دینے والا شخص اپنے خوابوں اور خیالوں میں بھیڑیا بننے کا خواہشمند ہے۔
کمپنی نے اپنے کسٹمر کا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ وہ بچپن ہی سے جانوروں سے بے پناہ محبت رکھتا ہے اورٹی وی پر جانوروں جیسے نظر آنے والے لباس دیکھ کر اس کا بھی خواب تھا کہ وہ اسی طرح نظر آئے۔ اسی لیے اس نے ایسا لباس تیار کرنے کے لئے اس کمپنی کو آرڈر دیا ہے۔
Imran Siddiqui Composing Centre Koh-e-Noor Town Piplan (Mianwali)
imransiddiquipiplan@gmail.com
+92 301 6353060
© Techupdates.pk. All Rights Reserved. Designed by Hashtech